صفحہ اول / حدیث کتب کی لائبریری / جامع ترمذی / كتاب الأشربة / حدیث 1884
جامع ترمذی
حدیث 1884 — كتاب الأشربة
کتاب 26 · The Book on Drinks
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم برتن سے تین سانس میں پانی پیتے تھے اور فرماتے تھے: ( پانی پینے کا یہ طریقہ ) ”زیادہ خوشگوار اور سیراب کن ہوتا ہے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- اسے ہشام دستوائی نے بھی ابوعصام کے واسطہ سے انس سے روایت کی ہے، اور عزرہ بن ثابت نے ثمامہ سے، ثمامہ نے انس سے روایت کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم برتن سے تین سانس میں پانی پیتے تھے۔
صحیح · Ahmad Muhammad Shakirصحیح · Al-Albani
جامع ترمذی › كتاب الأشربة › حدیث 1884