صفحہ اول / حدیث کتب کی لائبریری / جامع ترمذی / كتاب النذور والأيمان / حدیث 1537
جامع ترمذی
حدیث 1537 — كتاب النذور والأيمان
کتاب 20 · The Book on Vows and Oaths
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بوڑھے کے قریب سے گزرے جو اپنے دو بیٹوں کے سہارے ( حج کے لیے ) چل رہا تھا، آپ نے پوچھا: کیا معاملہ ہے ان کا؟ لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! انہوں نے ( پیدل ) چلنے کی نذر مانی ہے، آپ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل اس کے اپنی جان کو عذاب دینے سے بے نیاز ہے“، پھر آپ نے اس کو سوار ہونے کا حکم دیا۔ اس سند سے بھی انس رضی الله عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔ اور یہ صحیح حدیث ہے۔
صحیح · Ahmad Muhammad Shakirصحیح · Al-Albani
جامع ترمذی › كتاب النذور والأيمان › حدیث 1537